پاکستانی فلموں اور ٹی وی کی معروف اداکارہ اور شوبز سلیبرٹی ماہرہ خان نے عزم و ہمت اور حوصلے سے حاصل کامیابی کی داستان بیان کردی۔
فوٹوز اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر انھوں نے گلاب کے پھول کی ایک تصویر شیئر کی جبکہ اس کے ساتھ امریکی شاعر ٹوپیک شاکُر کی نظم کے کچھ اشعار بھی شیئر کیے۔
ان اشعار میں شاعر کہتا ہے کہ کیا آپ نے ایسے گلاب کے پھول کے بارے میں سنا ہے جو کنکریٹ میں دراڑوں کے درمیان سے اگتا ہے اور پروان چڑھتا ہے۔
ماہرہ کے لکھے ان اشعار کے مطابق اس طرح اگنے والا پھول قدرت کے قانون کو غلط ثابت کرتا ہے اور یہ بغیر پیروں کے چلنا سیکھاتا ہے۔
شعر میں کے مطابق گو کہ یہ دیکھنے میں مضحکہ خیز ہے، لیکن یہ اس کے خواب کے مطابق تازہ ہوا میں سانس لینا سکھاتا ہے۔
کنکریٹ میں اگنے والے پھول صدا جئیں، جبکہ ان کا کوئی خیال رکھنے والا بھی نہیں ہے۔
ماہرہ خان نے ان اشعار کے بعد آخر میں گلاب کا پودہ بطور تحفہ دینے والے ہیئر اسٹائلسٹ بابر ظہیر کا شکریہ ادا کیا۔
ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ یہ خوبصورت پودا اب تک کھلا ہوا ہے۔