ایوب کھوسہ کا کورونا کے حوالے سے ویڈیو پیغام

کورونا وائرس سے بچاؤ کے حوالے سے اپنے ایک ویڈیو پیغام میں معروف ٹی وی آرٹسٹ ایوب کھوسہ نے لوگوں پر زور دیا ہے کہ وہ کورونا سے بچاؤکے لیے احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔

معروف ٹی وی آرٹسٹ ایوب کھوسہ نے کوروناوائرس سے آگہی سے متعلق بلوچی زبان میں اپنے ویڈیو پیغام میں کہا کہ آپ سب کو معلوم ہے کورونا کی وبا ہمارے ملک میں موجود ہے۔

اُنہوں نے کہا کہ اس وبا سے بلوچستان، سندھ، پنجاب، خیبرپختونخواہ اور گلگت بلتستان متاثر ہوئے ہیں، اس صورتحال میں احتیاط علاج سے بہتر ہے۔

ایوب کھوسہ کا کہنا تھا کہ احتیاط کریں، وبا سے بچنے کے لیے اپنے ہاتھ اچھے طریقے سے دھوئیں، دوسروں سے ملنے کی ضرورت نہیں اور ہاتھ ملانے کی ضرورت نہیں۔

اُن کا یہ بھی کہنا تھا کہ لوگوں سے فاصلہ رکھیں، بازار یا دیگر رش والے مقامات پر جانے کی ضرورت نہیں کیونکہ احتیاط لازمی ہے۔

اُنہوں نے کہا کہ اپنا، اپنی فیملی اور اپنےعلاقے کا خیال رکھیں۔

ایوب کھوسہ کا مزید کہنا تھا کہ میں اِس وقت اپنے علاقےمیں موجود ہوں حالانکہ مجھے کوئٹہ اور کراچی میں کام ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں