سرحد پر آنے کے باعث زائرین کو لینا پڑا، جام کمال

وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال نے کہا ہے کہ ایران میں کورونا کی وبا پھیلنے کے بعد وہاں کی حکومت ہمارے زائرین کو اپنے پاس نہیں رکھ سکی، زائرین کے سرحد پر آنے کے باعث ہمیں زائرین کو لینا پڑا۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایک ویڈیو بیان میں کیا، وزیر اعلیٰ جام کمال نے کہا کہ تفتان میں 5ہزار زائرین کو رکھنے کیلئے انتظامات کیسے کئے وہ ہم ہی جانتے ہیں، مجھے اس حوالے سے سیاست دانوں، انکر پرسنز اور تجزیہ کاروں پر افسوس ہے، جنہوں نے وہاں کے عوام، ڈاکٹروں اور انتظامیہ کا مذاق بنایا۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے ایران سے آنے والے زائرین میں فرق نہیں کیا کہ ان کا تعلق کہاں سے ہے، تفتان میں 5 ہزار زائرین کیلئے انتظامات کرنا بہت مشکل تھا، تفتان میں موجود انتظامیہ، ڈاکٹروں نے سو گنا زیادہ کام کیا۔

جام کمال نے کہا کہ ان دنوں تفتان کے حوالے سے بہت سی باتیں کی گئی ہیں، مجھے اس پر افسوس ہے، وہاں کے عوام، ڈاکٹروں اور انتظامیہ کا مذاق بنایا گیا، لوگ 500 مہمان سنبھال نہیں سکتے ہیں ہم نے 5 ہزار زائرین کو سنبھالا، یہ وقت بتائے گا کہ کس نے کتنا کام کیا۔

وزیر اعلیٰ نے کہا کہ بہت سارے لوگوں نے ہمارا حوصلہ بڑھایا اور ہماری رہنمائی کیا۔

انہوں نے کہا کہ قوم کی حوصلہ شکنی کے بجائے ان کی حوصلہ افزائی کریں، بہت سارے لوگ بہت اچھا کام کررہے ہیں یہی قوم کے اصل ہیروز ہیں۔

انہوں نے کہا کہ یہ وائرس بہت ساری تبدیلیاں لاچکا ہے، ہمیں اپنے کردار اپنی سوچ میں بھی بہت ساری تبدیلیاں لانا ہوں گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں