ہم نے کسی مریض اور اسکے اہلخانہ سے پیسوں کا مطالبہ نہیں کیا، نجی اسپتال انتظامیہ

کراچی کے علاقے گلشن اقبال میں واقع نجی اسپتال کے ڈاکٹر طارق چندریگر کا کہنا ہے کہ ہم نے مسکن چورنگی دھماکے میں زخمی ہونے والے کسی مریض اور اس کے اہل خانہ سے پیسوں کا مطالبہ نہیں کیا۔

گزشتہ روز کراچی کے علاقے مسکن چورنگی کے قریب عمارت میں دھماکے سے متعلق پریس کانفرنس کرتے ہوئے گلشن اقبال میں واقع نجی اسپتال کے ڈاکٹر طارق چندریگر نے کہا کہ گزشتہ روز کے دھماکے پر بہت افسوس ہوا۔

ڈاکٹر طارق چندریگر نے کہا کہ ہمارے پاس 18 زخمی آئے تھے جبکہ واقعے میں دو لوگ جاں بحق ہوئے۔

کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ڈاکٹر طارق نے کہا کہ مریضوں کے ایڈوانس سرجیکل پروسیجر کئے گئے۔

اُن کا مزید کہنا تھا کہ ہم نے کسی مریض اور اس کے اہل خانہ سے پیسوں کا مطالبہ نہیں کیا کیونکہ اسپتال کی پالیسی ہے کہ کسی مریض سے پہلے پیسے نہیں مانگے جاتے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز گلشن اقبال میں واقع ایک رہائشی عمارت میں گیس خارج ہونے کے سبب دھماکہ ہوا تھا جس کے نتیجے میں کئی افراد زخمی اور جاں بحق ہوئے۔

دھماکا تخریب کاری کا نتیجہ ہے یا اتفاقی واقعہ ہے پولیس کسی نتیجے پر نہیں پہنچ سکی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں