میر شکیل الرحمان کی گرفتاری کی شدید مذمت کرتے ہیں ، شہزاد سید چیف ایڈیٹر سنہرا دور

اسلام آباد (سنہرا دور): میر شکیل الرحمان کی گرفتاری کی شدید مذمت کرتے ہیں میڈیا کو دبا کر حکومت جمہوریت کو دفن کرنا چاہتی ہے صحافتی تنظیمیں کسی بھی غیر آئینی اور جبر و تسلط کو برداشت نہیں کریں گے یہ بات پاکستان زرعی و ماحولیاتی صحافتی تنظیم AAEJ کے صدر اور سنہرا دور میڈیا گروپ کے چیف ایڈیٹر شہزاد سید نے اسلام آباد میں تنظیم کے ہنگامی اجلاس میں کہی انہوں نے کہا کہ اس قسم کے اقدام سے حکومت کی کارکردگی متاثر ہوگی میر شکیل الرحمن اور جنگ گروپ پاکستان کی صحافت میں ایک اہم نام ہے میڈیا پہلے ہی زوال کا شکار ہے اور اس طرح کے حربے استعمال کرنے سے آزادی صحافت کو شدید نقصان ہوگا.
اس حوالے سے کچہری چوک اٹک میں جنگ۔ جیو نیوز کے مالک میر شکیل الرحمان کی نیب کے ہاتھوں گرفتاری کے خلاف اٹک پریس کلب رجسٹرڈ۔ الیکٹرانک میڈیا ایسوسی ایشن اٹک۔ ریجنل یونین آف جرنلسٹس پاکستان اٹک اور ایڈیٹرزکونسل پاکستان کی مشترکہ احتجاجی ریلی نکالی گی۔ ریلی کی قیادت چیئرمین اٹک پریس کلب رجسٹرڈ۔ سنئیر نائب صدر آر یو جے پنجاب ندیم رضا خان کر رہے تھے جبکہ ۔ لیاقت عمر اور دیگر صحافیوں نے بھی شرکت کی شرکاء نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آزادی صحافت کو کسی صورت رکنے نہیں دیں گے صحافیوں کا عزم اور جذبہ ہر صورت برقرار رہے گا آزاد صحافت اور حکمرانوں پر تنقید ہمارے پیشے کا ایک اہم حصہ ہے حق سچ کو بیان کرنے سے حکمران پریشان ہوتے ہیں ہم عوامی مسائل کی نشاندہی عوام کی ترجمانی کرتے رہیں گے ندیم رضا نے کہا کہ میر شکیل الرحمان کی گرفتاری سے پوری صحافتی تنظیموں اور کارکنوں کو انتہائی رنجیدہ کیا گیا ہے.
ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ میر شکیل رحمان کو فی الفور رہا کیا جائے اور ان سمیت دیگر میڈیا گروپوں کو ہراساں مت کیا جائے حالات صحافت کی وجہ سے دنیا میں جمہوریت اور انسانی حقوق کی پاسداری ہو رہی ہے صحافی اپنا یہ حق ادا کرتے رہیں گے.

اپنا تبصرہ بھیجیں