چاند اور مریخ کے ملاپ کا منفرد نظارہ کہاں کہاں دیکھا جائیگا؟

چاند اور مریخ کے ملاپ کا منفرد نظارہ موریطانیہ، مراکش اور دوسرے ملکوں کے علاوہ جنوب وسطی امریکا اور سعودی عرب میں بھی دیکھا جا سکے گا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق آئندہ اتوار کی صبح بعض عرب ممالک میں ایک منفرد فلکیاتی نظارہ دیکھا جائے گا۔ یہ منظر چاند اور مریخ کے ایک دوسرے کے آمنے سامنے آنے اور چاند کی وجہ سے مریخ کے چھپ جانے کی شکل میں ہو گا۔

سعوی میڈیا رپورٹس کے مطابق چاند کے مریخ کے سامنے آنے کے بعد مریخ کچھ دیر کے لیے چھپ جائے گا۔ یہ منظر دوربین، ٹیلی اسکوپ اور عام آنکھ سے بھی دیکھا جا سکے گا۔

جدہ میں فلکیاتی سوسائٹی کے سربراہ انجینئر ماجد ابو زہرا نے ایک چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے تصدیق کی ہے کہ سعودی عرب اور باقی عرب علاقوں کے آسمان پر چاند اور مریخ کے درمیان ملاپ دیکھا جائے گا۔

طلوع آفتاب سے قبل تقریباً ایک ڈگری کے فاصلے سے چاند اور مریخ الگ ہوجائیں گے لیکن یہ فرق نمایاں دکھائی نہیں دے گا۔

ان علاقوں میں دن کے وقت آسمان میں ہونے کی وجہ سے سورج کی روشنی آسمان کے گنبد میں موجود قدرتی روشنی کو دھندلا کردے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں