کورونا کو شکست دے کر رہیں گے، یاسمین راشد

پنجاب کی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کو شکست دے کر رہیں گے، کورونا کے خلاف جنگ میں تمام ادارے ایک پیج پر ہیں۔

ڈاکٹر یاسمین راشد نے رات گئے میو اسپتال کا دورہ کیا، اس موقع پر اسپتال کے سی ای او پروفیسر اسد اسلم خان اور طاہر خلیل نے انہیں آئیسولیشن وارڈ میں فراہم کردہ سہولتوں سے آگاہ کیا۔

صوبائی وزیر صحت کا کہنا تھا کہ کورونا وائرس کے آئیسولیشن وارڈز میں طبی سہولیات کا ازسرنو جائزہ لیا جارہا ہے اور ان میں داخل مریضوں کا خاص خیال رکھا جارہا ہے۔

ڈاکٹر یاسمین راشد نے میو اسپتال کے آئیسولیشن وارڈ کے انتظامات کو تسلی بخش قراردیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں