زلفی بخاری کا گردوارہ پنجہ صاحب حسن ابدال کا تفصیلی دورہ ، ترقیاتی منصوبوں اور ا نتظامات کا جائزہ

حسن ابدال (سنہرا دور): وزیراعظم پاکستان کے معاون خصوصی ذوالفقار حسین بخاری کا گردوارہ پنجہ صاحب حسن ابدال کا دورہ ڈپٹی کمشنر اٹک علی عنان قمر, ڈی پی او اٹک خالد ہمدانی, اسسٹنٹ کمشنرحسن ابدال عدنان انجم راجہ, ضلع ایڈمنسٹریٹر اوقاف چوہدری تنویر حسین .چیئرمین اورسیز کمیٹی ضلع اٹک عادل علی خان , ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر شہر یار عارف خان سمیت دیگر متعلقہ کے اہلکاروں کی بھرپور شرکت ،وزیراعظم کے معاون سخت سکیورٹی کے حصار میں گردوارہ پنجہ صاحب پہنچے مقامی سکھ کمیونٹی کی اہم شخصیات نے ان کا والہانہ استقبال کیا ذوالفقار حسین بخاری نے گردوارہ پنجہ صاحب کا تفصیلی دورہ کیا مقدس مقامات اورسکھ زائرین کے حوالے انتظامات کا جائزہ لیا ۔مہمان خصوصی نے گردوارہ پنجہ صاحب کے بیرونی دروازے کی طرف کئی سالوں سے نامکمل رہنے والے ترقیاتی منصوبوں کا بھی جائزہ لیا بعد ازاں معاون خصوصی کی سربراہی میں متعلقہ اداروں کے سربراہان سمیت گردوارہ پنجہ صاحب میں ایک اجلاس بھی منعقد ہوا جس میں ڈپٹی کمشنر اٹک اسسٹنٹ کمشنر حسن ابدال اور دیگر اداروں کے سربراہان نے ان کو مجوزہ ترقیاتی منصوبے پر تفصیلی بریفنگ دی ا جلاس میں ڈپٹی کمشنر اٹک اسسٹنٹ کمشنر حسن ابدال نے ان کو گردوارہ اور حسن ابدال شہر کی ترقی تزئین و آرائش کے لیے کی کی جانے والی کوششوں سے بی بی آگاہ کیا اور مزید مستقبل کے منصوبوں پر ان کو تفصیلات سے آگاہ کیا ذوالفقار حسین بخاری نے گورودوارہ پنجہ صاحب اور اس کے گرد واطراف میں خصوصاً شہر حسن ابدال کی ترقی کے حوالے سے کیے جانے والے اقدامات پر مقامی اور ضلعی انتظامیہ کی کوششوں کو بے حد سراہا انہوں نے اجلاس میں بتایا کہ وزیراعظم کی خصوصی دلچسپی ہے کہ وہ اقلیتوں کو ان کے حقوق اور ان کی ترقی کے منصوبوں کو ترجیحی بنیادوں پر آگے بڑھا رہے ہیں ڈی پی او اٹک سید خالد ہمدانی نے گردوارہ پنجہ صاحب سمیت ضلع بھر کے دیگر مقدس مقامات کی سکیورٹی کے حوالے سے سے آگاہ کیا وزیراعظم کے معاون خصوصی نے کہا کہ ہم سب کو مل کر پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کے لیے وزیراعظم کی سوچ کے مطابق کام کرنا ہو گا ۔ اقلیتوں کے حقوق کے لیے ہمیں ہر ممکن اقدامات کرنا ہوں گے اور موجودہ حکومت اس کے لیے ہمہ وقت تیار ہے وزیراعظم کے معاون خصوصی زلفی بخاری نے اجلاس میں واضح طور پر کہا کہ حسن ابدال سمیت گردوارہ پنجہ صاحب کے حوالے سے جو بھی ترقیاتی منصوبہ ہوگا اس کووزیر اعظم کے ویژن کے مطابق پایہ تکمیل تک پہنچائیں گے.


اپنا تبصرہ بھیجیں