آرمی چیف نے امجد صابری کے قاتلوں سمیت 10دہشتگردوں کو سزائے موت کی توثیق کردی

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے 10 دہشتگردوں کی سزائے موت کی توثیق کردی ہے ۔پیر کو پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ( آئی ایس پی آر) کے مطابق ان دہشتگردوں میں محمداسحاق، محمدعارش، محمدرفیق، حبیب الرحمان، محمدفیاض، اسماعیل شاہ، فضل محمد، حضرت علی، محمد عاصم اور حبیب اللہ بھی شامل ہیں۔آئی ایس پی آر کے مطابق یہ دہشتگردسنگین جرائمبشمول دہشتگردی کی کارروائیوں میں ملوث ہیں۔دہشتگرد معصوم شہریوں، پشاور کے ایک ہوٹل، مسلح افواج اور قانون نافذ کرنے والے اداروں پر حملے میں ملوث ہیں۔آئی ایس پی آر کے مطابق ان دہشتگردوں میں معروف قوال امجد صابری کے قاتل بھی شامل ہیں جبکہ تمام دہشتگرد 5 شہریوں سمیت62 افراد کے قتل میں ملوث ہیں۔آئی ایس پی آر کے مطابق تمام دہشتگردوں کا تعلق کالعدم تنظیموں سے ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں