آسکر ایوارڈ سے قبل ہی راج کمار رایوارڈلے اڑے

برس بین(سنہرادور آن لائن) ایشیا پیسیفک اسکرین ایوارڈز میں بھارتی اداکار راج کمار راو نے فلم ”نیوٹن“ کے لیے بہترین اداکار کا ایوارڈ اپنے نام کرلیا۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق آسٹریلیا کے شہر برسبین میں2017 ایشیا پیسیفک اسکرین ایوارڈ کی تقریب منعقد ہوئی جہاں 70 سے زائد ممالک کی فلمیں نامزد کی گئی تھیں جس میں بھارتی فلم ”نیوٹن“ بھی شامل تھی اور بالی ووڈ اداکار راج کمار راو نے فلم ”نیوٹن“ کے لیے بہترین اداکار کا ایوارڈ جیت کر سب کو حیران کردیا۔
واضح رہے کہ فلم ”نیوٹن“ بہترین کہانی کی وجہ سے اب تک متعدد ایوارڈز جیت چکی ہے اور فلم 2018 کے آسکر ایوارڈ کے لئے بھی نامزد ہو چکی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں