اسرائیل کی بقا کے لئے امریکی فوج کا شام میں رہنا ضروری ہے،سعودی ولی عہد

نیو یارک(آئی این پی): سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے مطالبہ کیا ہے کہ اسرائیل کی بقا کے لئے امریکی فوج کا شام میں رہنا ضروری ہے، امریکی فوج مستقبل میں بھی شام میں اپنا کردار ادا کرے۔ امریکی میگزین ٹائم کو انٹرویو دیتے ہوئے سعودی عرب کے ولی عہد محمد بن سلمان نے شام میں امریکی فوج کے باقی رہنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیل کے تحفظ کے لئے شام میں امریکی فوج کا باقی رہنا ضروری ہے۔ولی عہد نے کہا کہ خطے میں ایران کے اثر اور رسوخ کو کم کرنے کے لئے شام میں امریکی فوج کا حضور ضروری ہے۔ شامی سرزمین پر باقی رہنے کی صورت میں امریکی فوج شام کے مستقبل کے بارے میں اپنا کردارادا کرسکے گی۔واضح رہے کہ ولی عہد نے اس سے قبل وال اسٹریٹ جنرل کے ساتھ گفتگو میں کہا تھا کہ اگر ایران کے خلاف اقتصادی پابندیاں مؤثر ثابت نہ ہوئیں تو سعودی عرب ایران کے خلاف جنگ چھیڑ دیگا۔سعودی عرب کیولیعہد نے ایسے میں شام میں امریکی فوجیوں کی موجودگی پر تاکید کی ہے کہ جب امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ نے ریاست ورجینیا کے شہر رچمونڈ میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شام سے امریکی فوجیوں کے انخلا کی بات کی تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں