الیکشن 2018ء :امیدواروں کی تعداد میں 7ہزار کی کمی

الیکشن 2013ء کے مقابلے میں عام انتخابات 2018ء میں تقریباً7زار امیدوارمیدان سیاست میں نہیں اترےجبکہ انتخابات میںخواتین امیدواروں کی تعداد میں اضافہ ہواہے۔

ذرائع الیکشن کمیشن کے مطابق 2013ء کے مقابلے میں اس مرتبہ کم امیدوار میدان میں اترے،گزشتہ انتخابات میں28ہزار 302 امیدواران نے کاغذات جمع کرائے تھے ۔

ذرائع الیکشن کمیشن کے مطابق اس مرتبہ 21 ہزار 482 امیدواروں نے کاغذات جمع کرائے، عام انتخابات میں میدان میں اترنے والے امیدواروں کی تعداد میں 7 ہزار کمی ہوئی۔

ذرائع کے مطابق قومی اسمبلی کےلئے امیدواروں کی تعداد7ہزار 996سے کم ہوکر 5ہزار 473رہ گئی ہے جبکہ صوبائی اسمبلیوں کےلئے 18ہزار 825سے کم ہوکر 13ہزار 693ہوگئی ہے ۔

ذرائع کے مطابق قومی اسمبلی میں خواتین کے لئے مختص نشستوں پر امیدواروں کی تعداد 350سے بڑھ کر 436ہوگئی ہے جبکہ صوبائی اسمبلیوں میں خواتین امیدواروں کی تعداد 821سے 1255تک پہنچ چکی ہے ۔

ذرائع الیکشن کمیشن کے مطابق قومی اسمبلی کےلئے اقلیتی امیدواروں کی تعداد میں کوئی ردوبدل نہیں ہوا،2013 میں بھی 154امیدوار سامنے آئے تھے جبکہ صوبائی اسمبلیوں میں اقلیتی امیدواروں کی تعداد 310 سے بڑھ کر 471 ہوگئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں