امریکی فیصلے کے خلاف واشنگٹن اور نیویارک میں مظاہرے

سنہرادور نیوز آن لائن: سیکڑوں لوگوں نے واشنگٹن اور نیویارک میں بیت المقدس کے بارے میں امریکی صدر کے حالیہ فیصلے کے خلاف مظاہرے کیے ہیں۔

IRIB کے نمائندے کے مطابق سیکڑوں کی تعداد میں لوگوں نے وائٹ ہاؤس کے سامنے جمع ہو کر بیت المقدس کو اسرائیل کا دارالحکومت تسلیم کیے جانے کے خلاف شدید احتجاج کیا۔
اسلامی انسانی حقوق کونسل، کونسل آف امریکن اسلام ریلیشن، نارتھ امریکن اسلامی کونسل، فلسطین کی حمایت تحریک اور صیہونیزم مخالف یہودیوں کی انجمن نے اس مظاہرے کی اپیل کی تھی۔
دوسری جانب مسلم اور شہری انجمنوں کے سیکڑوں ارکان نے نیویارک میں مظاہرے کر کے بیت المقدس کو اسرائیل کا دارالحکومت تسلیم کیے جانے کی مذمت میں نعرے لگائے۔
مظاہرین کا کہنا تھا کہ ٹرمپ کے فیصلے سے واضح ہو گیا ہے کہ حکومت امریکہ فلسطینیوں کے خلاف اسرائیلی جرائم میں برابر کی شریک ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں