امید ہے کشمیری عوام مستقبل قریب میں دشمن کو نیچا دکھا دینگے،ایرانی سپریم لیڈر کا دبنگ بیان

تہران(ویب ڈیسک): مقبوضہ کشمیر پر بھارتی مظالم کے خلاف ایرانی سپریم لیڈرآیت اللہ خا منہ ای کا سخت ردعمل سامنے آیا ہے۔آیت اللہ خا منہ ای کا کہنا ہے کہ امید ہے کشمیری عوام تشدد کے ذریعے حکومت کرنیوالوں کوپیچھے دھکیل دیں گے،مستقبل قریب میں دشمن کونیچادکھادیں گے۔تہران میں تقریب سے خطاب میں آیت اللہ خا منہ ای نے کہا کہ تحریک حریت اور عزم و استقلال کے نتیجے میں قابضین کا پسپا ہونا قدرت کی نشانی ہے۔انہوں نے کہا کہ کشمیر، عراق، افغانستان، شام ، فلسطین، میانمار کے عوام اپنی جدوجہد کے نتیجے میں جلد دشمنوں کو پیچھے دھکیل دیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں