اگلی حکومت ہماری ہوئی تو آپ کو یہ عہدہ دینگے، عمران خان کی چوہدری نثار کو ناقابل یقین آفر

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک): چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کے چوہدری نثار سے رابطوں میں اضافے کا انکشاف، سابق وزیر داخلہ اور مسلم لیگ(ن) کے رہنما کو تحریک انصاف میں شمولیت کی دعوت کے ساتھ آزاد حیثیت میں الیکشن لڑنے کی صورت میں پارٹی امیدوار کھڑا نہ کرنے کی یقین دہانی،عام انتخابات میں کامیابی کے بعد صدر مملکت بنانے کی پیشکش بھی کی گئی ہے۔

روزنامہ خبریں کے مطابق شہباز شریف اور چوہدری نثار کے درمیان لاہور میں ہونے والی حالیہ ملاقات بے نتیجہ رہی، دونوں رہنماﺅں کے مابین لگ بھگ ڈیڑھ گھنٹہ ملاقات ہوئی۔انہوں نے کھانا بھی اکٹھے کھایا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ملاقات میں چوہدری نثار بے بسی کی تصویر نظر آئے جبکہ شہباز شریف نے انہیں کھانا کھلا کر اور برداشت کا درس دے کر نئی امید کے ساتھ روانہ کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں