ایبٹ آباد، ٹرک اور وین میں تصادم، 8 افراد جاں بحق

ایبٹ آباد میں ٹرک اور وین آپس میں ٹکراگئے جس کے نتیجے میں 8 افراد جاں بحق اور 7 زخمی ہوگئے۔

اطلاعات کے مطابق حادثہ ایبٹ آباد کے علاقے سبزی منڈی کے قریب پیش آیا جہاں ٹرک اور وین میں تصادم ہوا اور 8 افراد موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔

حادثے کے 7 زخمیوں کو ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں