بلوچستان میں انتخابات ایک ماہ موخر کرنے کا مطالبہ

بلوچستان میں عام انتخابات ایک ماہ موخر کرنے کےلئے قرار داد اسمبلی سیکریٹریٹ میں جمع کرادی گئی ۔

قرار داد میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ جولائی میں لوگ فریضہ حج کی ادائیگی کےلئے سعودی عرب میں ہوں گے ۔


یہ موقف بھی اختیار کیا گیا ہے کہ جولائی مون سون بارشوں کے باعث لوگ نقل مکانی بھی کرتے ہیں۔

وفاقی حکومت بلوچستان میں عام انتخابات میں ایک ماہ کی توسیع کرے اور انتخابات جولائی کے بجائے اگست میں کرائے جائیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں