راولپنڈی کے علاقے مورگاہ میں اہلخانہ کو یرغمال بنانے کے ڈرامے کا ڈراپ سین

عبدالرحیم کو زخمی حالت میں گرفتار کیا گیا، یر غمال بنائے گئے تمام افراد کو بحفظات بازیاب کرا لیا ہے: سی پی او راولپنڈی اسرار عباسی

راولپنڈی: راولپنڈی کے علاقے مورگاہ میں گھر والوں کو یرغمال بنانے کے ڈرامے کا ڈراپ سین ہو گیا۔ ایلیٹ فورس کے جوانوں نے فائرنگ کے بعد ملزم کو گرفتار کر لیا۔ جنونی شخص کی فائرنگ سے سسر جاں بحق جبکہ ایلیٹ فورس کے اہلکار سمیت 2 افراد زخمی ہوئے۔

سی پی او راولپنڈی اسرار عباسی نے بتایا کہ عبدالرحیم کو زخمی حالت میں گرفتار کیا گیا ہے جسے اب اسپتال منتقل کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا ایلیٹ فورس کے جوان کو 2 گولیاں لگیں لیکن ان کی حالت خطرے سے باہر ہے، یر غمال بنائے گئے تمام افراد کو بحفظات بازیاب کرا لیا ہے، کوئی شخص جاں بحق نہیں ہوا۔

خیال رہے جرائم پیشہ شخص نے اپنے بیوی، بچے اور سسرالیوں کو یرغمال بنا رکھا تھا۔ ملزم بالائی منزل سے مختلف پوزیشن سے فائرنگ کر رہا تھا۔ 36 سالہ خرم خود کشی کی کوشش بھی کر چکا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں