رنویر سنگھ نے چارلی چیپلن کا رُوپ دھار لیا

بالی وڈ کے نوجوان اداکار رنویر سنگھ نے شہرہ آفاق مزاحیہ اداکار چارلی چیپلن کی اداکاری کرکے مداحوں کے دل موہ لیے۔

رنویر سنگھ اداکاری کے علاوہ اپنے شرارتوں اور موج مستی کرنے کے انداز کی وجہ سے بھی پہچانے جاتے ہیں اور یہی کچھ انہوں نے سوئٹزرلینڈ میں بھی کیا ہے۔

فلم ’پدماوت‘ میں علاؤ الدین خلجی کا کردار کرنے والے رنویر سنگھ نے سوئٹزرلینڈ میں دنیا کے معروف مزاحیہ کردار چارلی چیپلن کی مناسبت سے قائم میوزیم میں پہنچے جہاں چارلی کی زندگی سے جڑی کئی چیزیں رکھی ہوئی ہیں۔

رنویر نے چیپلن ورلڈ میوزیم میں چارلی چیپلن کی طرح اداکاری کرتے ہوئے ایک ویڈیو پوسٹ کی ہے جس میں وہ بالکل چارلی چیپلن سے مشابہہ نظر آرہے ہیں۔

ان کا یہ دلچسپ انداز سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا اور مداح خوب محظوظ ہو رہے ہیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق رنویر سنگھ یورپی ملک سوئٹزرلینڈ کی سیاحت کے فروغ کے لیے خیرسگالی سفیر ہیں اور آج کل وہ اس کی سیر کو نکلے ہوئے ہیں اور یہی وجہ ہے کہ ان کی مقبولیت کے باعث یورپی ملک کی حکومت نے سیاحوں کے لیے’رنویر آن ٹور‘ کے نام سے ٹرین بھی چلادی ہے۔

ر رنویر سنگھ بیک وقت کئی فلموں کی شوٹنگ میں مصروف ہیں جس میں ’گلی بوائے‘ ، ’83‘ اور ’سمبا ‘ شامل ہیں جبکہ بھارت میڈیا پر رنویر سنگھ اور دپیکا پڈوکون کی شادی کی خبریں بھی گردش کر رہی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں