سعودی قومی ٹیم نے شرمندہ کیا، ترکی آل الشیخ

ماسکو: سعودی قومی ٹیم نے مجھے شرمندہ کردیا۔ روسی ٹیم کے سامنے شکست کی پوری ذمہ داری مجھ پر اور کھلاڑیوں پر عائد ہوتی ہے۔ یہ بات جنرل اسپورٹس اتھارٹی کے سربراہ ترکی آل الشیخ نے ایک وڈیو پیغام میں کہی۔
انہوں نے کہا کہ ولی عہد اور سعودی عوام کے سامنے مجھے شرمندہ کردیا۔ افسوس کہ کھلاڑیوں نے 5فیصد کارکردگی بھی پیش نہ کرسکے حالانکہ ہم نے تمام کھلاڑیوں کے آئندہ 3سال کے واجبات پیشگی ادا کردیئے، دنیا کا بہترین کوچ اورفنی ٹیم فراہم کردی مگر معلوم ہوا کہ ان کی صلاحتیں ہی اتنی ہیں۔
میں اسپورٹس کے شعبے سے وابستہ تمام افراد سے اپیل کرتا ہوں کہ مجھے 12سے 16سال کے ایک ہزار بچے فراہم کئے جائیں جن سے ہم آئندہ کی فٹبال ٹیمیں تشکیل دیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں