سونم کپور کے لیے ماہرہ خان کی نیک تمنائیں

پاکستان کی دلکش اداکارہ ماہرہ خان نے بھارتی اداکارہ سونم کپور کو ان کی شادی کی مبارکباد دیتے ہوئے خوشی کا اظہار کیا۔

بالی ووڈ اداکارہ سونم کپور اوربھارتی بزنس مین آنند آہوجا دوروز قبل8 مئی کو شادی کے بندھن میں بندھ گئے، دونوں کو جہاں ان کے چاہنے والوں کی جانب سےمبارکباد دینے کاسلسلہ جاری ہے وہیں پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان نے بھی دونوں کی آنے والی زندگی کیلئے اپنی نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے۔

ماہرہ نے سونم کپور اور آنند آہوجا کو ٹوئٹر پر شادی کی مبارکباد دیتے ہوئےکہا ’’آپ کی یہ خوشیاں ہمیشہ برقرار رہیں، انشا اللہ بہت سارا پیار۔‘‘


ماہرہ خان کے بالی ووڈ انڈسٹری میں بھی کافی دوست ہیں جنہیں وہ اکثر سوشل میڈیا کے ذریعے پیغامات بھیجتی رہتی ہیں۔

واضح رہے کہ سونم کپور اور آنندآہوجاکے استقبالیے کی تقریب میں بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان اور سلمان خان نےنہ صرف خوب ہلہ گلہ کیابلکہ ایک ساتھ گانا گاکر اور رقص کرکے شرکا کی خوب توجہ حاصل کی دونوں کئی برسوں بعد کسی تقریب میں اتنےاچھے موڈ میں نظر آئےاور میڈیا میں سونم آہوجا سے زیادہ شاہ رخ سلمان چھائے رہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں