سونے اور تیل کے دام گر گئے

نیویارک : عالمی مارکیٹ میں تیل اور سونے کے دام گر گئے، عالمی مارکیٹ میں سونا ساڑھے آٹھ ڈالر فی اونس سستا ہوگیا۔
بلومبرگ سے جاری کردہ رپورٹ کے مطابق عالمی مارکیٹ میں امریکی ٹیکس ریفارمز میں تاخیر پر حصص بازار سمیت مختلف کموڈیٹی مارکیٹ میں بھی تیل اور سونے کے داموں میں اتار چڑھاؤ دیکھنے میں آیا۔
کاروباری ہفتے کے اختتام پر سونے کے سودوں میں ساڑے 8 ڈالر کمی دیکھی گئی، جس سے فی اونس سونا گزشتہ ہفتے کے مقابلے 1278 ڈالر 80 سینٹس پر بند ہوئے۔

دوسری جانب اتار چڑھاؤ کے باعث اوپیک اجلاس کے بعد خام تیل کے سرمایہ کار محتاط نظر آرہے ہیں، جس کی وجہ سے ہفتے کے اختتام پر عالمی مارکیٹ میں خام تیل کے سودے گزشتہ ہفتے کے مقابلے 59 سینٹس کمی سے 58 ڈالر 36 سینٹس فی بیرل پر بند ہوئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں