سیاسی چھچھوروں سے ملک پاک کرنا ہے، فضل الرحمان

جمعیت علمائے اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کہتے ہیں کہ کچھ سیاست کے چھچھورے ہیں ان پر اپنی توانائی صرف نہ کریں، ان کی کوئی حیثیت نہیں،یہ سیاست کی بدبو اور تعفن ہیں، جن سے ملک کو پاک کریں گے۔

ہری پور میں ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے مزید کہا کہ ووٹ کی پرچی تلوار کا کام کرتی ہے، اپنے اندر خوداعتمادی اور خودداری پیدا کریں۔

مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ ہم ملک کےآئین، جمہوریت اورپارلیمنٹ کے ساتھ ہیں، حزب اقتدار میں ہوں یا اختلاف میں حق کی بات کریں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہم اپنے گھر کے تحفظ کیلئے ہرقربانی دینے کو تیار ہیں، جمہوریت اور پارلیمنٹ کے ساتھ کھڑے ہیں،حزب اختلاف میں ہوں یا اقتدار میں حق بات کہتے رہیں گے۔

مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ یہ زمانہ بندوق کے زور سے اقتدار حاصل کرنے کا نہیں ہے، مکالمے بارود اور تلوار کے سائے میں نہیں ہوسکتے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں