سینیٹ الیکشن میں خریدوفروخت ہوئی، وزیراعظم

وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہعسینیٹ الیکشن میں خریدوفروخت ہوئی ،ام انتخابات جولائی میں ہوں گے، جولائی میں گالیوں کی سیاست دم توڑ جائے گی، عوام اپنی تقدیر کا فیصلہ کریں گے۔

وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے خاران میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں جمہوریت ہے اور رہے گی ،ن لیگ پورے پاکستان کی ترقی کیلئے کام کررہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں مخلص اور عوام کی نمائندہ قیادت ہوئی تو پانچ دس سال میں بلوچستان پاکستان کا سب سے امیر ترین صوبہ ہوگا۔بلوچستان کے لوگ سب سے خوشحال لوگ ہونگے،ہیلتھ کارڈ اسکیم اس ضلع میں جلد شروع کی جائے۔

وزیر اعظم نے کہا کہ آج کراچی سے پشاور اور کوئٹہ سے لاہور تک پورے پاکستان میں امن ہے ،امن اور ترقی کے سفر کو ہم نے جاری رکھنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ سچ خدمت سیاست مسلم لیگ ن کی سیاست ہے،دوسری طرف گالیوں کی سیاست ہے فیصلہ آپ نے کرنا ہے کس کا ساتھ دیں گے۔ن لیگ نے ہمیشہ اصولوں اور خدمت کی سیاست کی۔

وزیر اعظم شاہد خاقان نے کہا کہ سینیٹ الیکشن میں خریدوفروخت ہوئی ،تنقید کرنے والے تنقید ضرور کریں لیکن پہلےیہ بتائیں کہ انھوں نے کتنا ٹیکس ادا کیا، میں چیلنج کرتا ہوں پھر کوئی تنقید کرنے والا نہیں رہے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں