شاہ سلمان کا افغانستان میں فریقین سے جنگ بندی جاری رکھنے کا مطالبہ

سعودی فرمانروا شاہ سلمان نے افغان حکومت اور طالبان کے مابین عید الفطر کے دنوں میں ہونے والی جنگ بندی کا خیر مقدم کرتے ہوئے فریقین سے جنگ بندی جاری رکھنے کا مطالبہ کیا ہے۔

اسلام آباد میں سعودی سفارت خانے سے جاری بیان میں کہا گیا کہ شاہ سلمان نے افغان جنگ بندی کو امن کی طرف اہم قدم قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ افغان عوام ایک طویل عرصے سے جنگ و جدل کا شکار ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ افغان عوام اب ماضی کے صفحے کو بند کر کے علم اسلام کا نیا صفحہ کھولنا چاہتے ہیں، جو شدت پسندی سے پاک اور در گزر کے اسلامی اصولوں پہ مبنی ہو۔

اپنا تبصرہ بھیجیں