شمالی کوریا کی بڑھتی ہوئے جوہری صلاحیتیں امریکہ کیلئے براہ راست خطرہ ہیں :ریکس ٹلر سن

ویب ڈیسک: امریکہ کے وزیر خارجہ ریکس ٹلر سن نے کہا ہے کہ شمالی کوریا کی بڑھتی ہوئے جوہری صلاحیتیں امریکہ کیلئے براہ راست خطرہ ہیں اور واشنگٹن ایسی جارحیت سے نمٹنے کیلئے تمام ضروری اقدامات کرے گا۔ٹلرسن نے سلامتی کونسل میں کہا کہ دفاع کے لئے تمام راستے موجود ہیں لیکن ہم شمالی کوریا سے کوئی جنگ نہیں چاہتے ۔ٹلرسن نے یہ بات جاپان کی طرف سے شمالی کوریا کے جوہری پھیلاﺅسے متعلق بلائے جانے والے اجلاس میں کی۔انہوں نے اپنا یہ موقف دوہرایا کہ شمالی کوریا کو مذاکراتی عمل شروع کرنے کیلئے اپنے ہتھیار سازی کے تجربات بند کرنا ہوں گے ۔ادھر اقوام متحدہ میں جاپان کے سفیر تارو کونو نے کہا کہ یہ حل پرامن ہی ہونا چاہیے تاہم یہ شمالی کوریا ہے جس نے تواتر کے ساتھ ایسے حل کو مسترد کیا ہے ۔ کونو نے بین الاقوامی برادری پر زور دیا کہ وہ پیانگ یانگ پر زیادہ سے زیادہ دبا ﺅڈالے کہ وہ اپنا طرز عمل تبدیل کرے ۔ دوسری طرف شمالی کوریا کے سرکاری میڈیا میں شائع ہونے والے ایک مضمون میں صدر ٹرمپ کے خلاف سخت الفا ظ کے ساتھ ان پر تنقید کرتے ہوئے ان کی انتظامیہ کے عہدیداروں کو تنبیہ کی گئی کہ اگر وہ رسوائی اور تباہی سے بچنا چاہتے ہیں تو انہیں دانائی سے کام لینا ہوگا۔ ٹرمپ کی حکومت نے فوجی کارروائی کی تو ردعمل میں اسے شمالی کوریا کی طرف سے سخت جواب کا سامنا ہو گا اور وہ گہری دلدل میں گر جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں