عائشہ خان شادی کے بندھن میں بندھ گئیں

پاکستانی اداکارہ عائشہ خان،میجر عبقہ ملک کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئیں دونوں کے نکاح کی تصاویر نے سوشل میڈیا پر دھوم مچادی۔


عائشہ خان ہمیشہ کی طرح اپنے نکاح کی تقریب میں بھی خوبصورت اور دلکش نظر آئیں,انہوں نے ہلکے سنہرے رنگ کے روایتی غرارے کا انتخاب کیا تھا۔

سوشل میڈیا پر اداکارہ کی مہندی کی تصاویر تو پسند کی جا ہی رہی تھیں اور اب ان کے نکاح کی تصاویر بھی مقبول ہوچکی ہیں ۔

ان کے چاہنے والوں نے عائشہ اور عبقہ کو زندگی کے نئے سفر کی مبارکباد دی اورنیک تمناؤں کا اظہار کیا۔


کئی برسوں تک شوبز پر حکمرانی کرنے والی عائشہ خان نے شادی کے بعد انڈسٹری چھوڑنے کا فیصلہ کرلیا ہے جس کا اعلان انہوں نے خود سوشل میڈیا پر کیاتھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں