عالمی تنظیم مسئلہ کشمیر ،مشرق وسطیٰ تنازعات حل کرانے میں ناکام رہی : سپیکر قومی اسمبلی

دنیا میں سب سے زیادہ پناہ گزین پاکستان ، ایران اور ترکی میں ہیں ، ہر قسم کی دہشتگردی کو مسترد کرتے ہیں :چھ ملکی سپیکرز کانفرنس سے خطاب

اسلام آباد (ویب ڈیسک) سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا ہے کہ عالمی تنظیم مسئلہ کشمیر اور تنازع مشرق وسطیٰ حل کرانے میں بری طرح ناکام رہی، آپس کے اختلافات سے ترقی کا سفر نہیں رکنا چاہیئے۔ اسلام آباد میں چھ ملکی سپیکرز کانفرنس سے خطاب کے دوران ان کا کہنا تھا کہ دنیا کی آدھی کپاس پاکستان اور چین میں پیدا ہوتی ہے اس لئے ان ممالک کو زراعت کے میدان میں ضرور ترقی کرنی چاہیئے ۔

ان کا کہنا تھا کہ دنیا میں اس وقت سب سے زیادہ پناہ گزینوں کی تعداد پاکستان ، ایران اور ترکی میں ہے ۔ اس کے علاوہ خطے کے ممالک کو جس چیز سے سب سے زیادہ خطرہ ہے وہ دہشتگردی ہے، ہم سب کو ترقی کیلئے اس کا مل جل کر سامنا کرنا ہوگا ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں