عالمی کپ فٹبال،احمد رضا پاکستان کیلئے اعزازبن گئے

روس میں جاری فٹ بال ورلڈ کپ 2018میں پاکستان کو تیسرا اعزاز ملنے جارہا ہے۔ جمعے کو برازیل اور کوسٹاریکا کے درمیان ہونے والے میچ میں ٹاس کے موقع پر پاکستان کے15 سالہ احمد رضا بھی سرکاری طور پر میدان میں موجود ہوں گے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کے شہر سیالکوٹ سے تعلق رکھنے والے15 سالہ احمد رضا جمعے کو برازیل اور کوسٹا ریکا کے درمیان کھیلے جانے والے میچ کے آغاز پر میدان پرموجود ہوں گےاور یہ وہ موقع ہوگا جب ریفری دونوں ٹیموں کے کپتانوں کے ساتھ ٹاس کرارہے ہوں گے۔

میچ کے آغاز کے دوران احمد رضا کی موجودگی سے پاکستان کے لیے ایک اور تاریخ رقم ہوجائے گی کیونکہ احمد رضاوہ پہلے پاکستانی ہوں گے جنہیں وہاں سرکاری طور پر موجودہونے کا اعزاز حاصل ہوگا۔

احمد رضا کا خاندان پچھلی 3دہائیوں سے ورلڈ کپ کی فٹ بال تیار کررہا ہے، احمد رضا اور اُن کے والد دونوں اس کھیل کے پُرجوش شائق ہیں، وہ برازیلین ٹیم اور نیمار کے زبردست مداح ہیںتاہم ٹاس کے موقع پر احمد کا برازیلین ٹیم خصوصا ًنیمار سے ملنے کا خواب بھی پورا ہوجائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں