فاٹا کے حقوق پر سیاست نہیں کرینگے،زرداری

اسلام آباد…پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری نے کہاہے کہ حکومت نے فاٹا کے لئے جو سوچا ہے ہم اس سے بھی آگے جائیں گے۔ پیر کو وزیراعظم کی زیرصدارت فاٹا کے لئے بلائے گئے اجلاس میں شرکت سے قبل اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے آصف زرداری سے مشاورت کی۔ اس موقع پر سابق صدر نے کہا کہ فاٹا کے عوام کو مکمل حقوق دینا پیپلزپارٹی کی ہی سوچ ہے۔ حکومت نے فاٹا کےلئے جو بھی سوچا ہے ہم اس سے بھی آگے جائیں گے۔ فاٹا کے حقوق پر کوئی سیاست نہیں کریں گے۔فاٹا کو خیبرپختون خوا میں فوری ضم کیا جائے۔پیپلزپارٹی قانون سازی کی غیر مشروط حمایت کرتی ہے۔اس پر عملدرآمد اسی سیشن میں ہونا چاہئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں