فرانس مشکل میچ جیت گیا، آسٹریلیا آسان حریف نہ تھا

ماسکو:ورلڈ کپ کے فائنل مقابلوں میں پہلی مرتبہ وڈیو ریفری سسٹمVAR کا استعمال کرتے ہوئے فرانس کے حق میں پینالٹی کا فیصلہ کیا گیا۔ فرانس اور آسٹریلیا کے درمیان مقابلے کا اختتام 1-2سے ہوا ۔ فرانسیسی ٹیم کی کارکردگی معمولی تھی ۔آسٹریلیا اس کے مقابلے میں مشکل حریف ثابت ہوا۔
فرانس کا دوسرے گول کا بھی فیصلہ نئی ٹیکنالوجی کی مدد سے کیا گیا۔ ریفری کے لئے یہ فیصلہ کرنامشکل تھا کہ گیند گول کیپر کی لائن سے پار کرگئی یا نہیں۔ اس لئے نئی ٹیکنالوجی کی مدد لی گئی جس نے ثابت کیا کہ گیند لائن پار کر گئی۔ آسٹریلیا کا گول بھی پینالٹی کا نتیجہ تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں