فرانس میں 8 ہزار میٹر طویل عروسی لباس ، نیا ورلڈ ریکارڈ

پیرس: فرانسیسی فیشن ڈیزائنرز نے 8 ہزار میٹر طویل عروسی لباس تیار کرکے گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں نام درج کر لیا ہے۔

آٹھ کلومیٹر طویل عروسی لباس کی تیاری میں 15 رضا کاروں نےمنگل 19 دسمبر2017کو حصہ لیا.

بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق مشہور فرانسیسی کمپنی نےعروسی لباس کوکمال مہارت اور انتھک محنت کرکے ایسا شاہکار تیار کیا جسے دیکھنے والے دنگ رہ گئے۔

ڈریس ٹرین نامی عروسی لباس کی کل لمبائی 8 ہزار 95 میٹر ہے جو 15 رضاکاروں نے دو ماہ کےاندر سلائی کرکے تیار کیا ہے۔

مذکورہ لباس میں کپڑے کے لمبے لمبے ٹکڑوں کو نہایت خوبصورتی اور صفائی کے ساتھ یکجا کرکے دیدہ زیب بنایا گیا ہے، لباس کو نمائش کےلیے پیش کیا گیا تو گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ کی دو رکنی ٹیم نے جانچ پڑتال اور تمام تر ضوابط کے بعد اسے اپنی نوعیت کے انوکھے ورلڈر یکارڈ کا اعزاز دے دیا۔

دوسری جانب لباس تیار کرنے والی کمپنی کے منتظمین کا کہنا ہے کہ عالمی ایوارڈ کے حامل اس لباس کو فروخت کرکے حاصل شدہ رقم کو فلاحی کاموں کےلیے عطیہ کیا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں