فلسطینیوں کی پرامن ریلی پر اسرائیلی فائرنگ ناقابل قبول ہے ، جامعہ الازھر

دبئی: اقوام متحدہ میں فلسطین کے مستقل مندوب ریاض منصورنے کہا کہ اسرائیل کے ہاتھوں فلسطینیوں کی شہادت پر صدر عباس کی ہدایت کے پیش نظر سلامتی کونسل سے رابطے شروع کئے ہیں ۔ ہم دنیا پر یہ واضح کر دینا چاہتے ہیں کہ نہتے فلسطینیوں کے خلاف طاقت کے اندھا دھند استعمال اور بے گناہ فلسطینیوں کے قتل کا ذمہ دار اسرائیل ہے ۔ دوسری جانب مصر کی معروف درسگاہ جامعہ الازھر نے پر امن فلسطینی مظاہرین کے خلاف طاقت کے استعمال پر شدید مذمت کرتے ہوئے اسے انسانیت سوز اقدام قرار دیا گیا ۔ الازھر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ فلسطینیوں کی پر امن ریلی کے خلاف طاقت کا استعمال قطعی طور پر ناقابل قبول ہے ۔ جامعہ الازھر کی جانب سے عالمی برادری اور بین الاقوامی اداروں ، انسانی حقوق کی عالمی تنظیموں پر زور دیا ہے کہ وہ فلسطینیوں کو ہر ممکن اور فوری تحفظ فراہم کروائیں فلسطینیوں کو صہیونی جبر وتشدد سے نجات دلانے کےلئے اپنا کردار ادا کریں ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں