فی تولہ سونا 450 روپے مہنگا ہوگیا

آل سندھ صرافہ بازار ایسوسی ایشن کے مطابق ایک تولہ سونے کی قیمت میں ساڑھے چارسوروپے کا اضافہ ہوگیا ہے جس کے بعد ایک تولہ سونے کی قیمت ساٹھ ہزار روپے کی سطح پر پہنچ گئی ہے۔

آل سندھ صرافہ بازار ایسوسی ایشن کے مطابق دس گرام سونے کی قیمت تین سوچھیاسی روپے اضافے سےاکاون ہزار چار سو اٹھائیس روپے ہوگئی ہے، عالمی مارکیٹ میں سونا چھ ڈالر مہنگا ہوکرایک ہزارتین سوانچاس ڈالر فی اونس پر آگیاہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں