قیدیوں کو موبائل فون پہنچانے والی تربیت یافتہ بلی گرفتار

کوسٹاریکا(مانیٹرنگ ڈیسک) کوسٹاریکا میں قیدیوں کو جیل میں موبائل فون پہنچانے ولی تربیت یافتہ بلی کو گرفتار کرلیا گیا۔وسطی امریکا کے ملک کوسٹاریکا کی جیل میں خطرناک قیدیوں نے باہر موجود اپنے گروہ کے افراد سے رابطہ رکھنے کےلیے انوکھا طریقہ اختیار کیا ہے۔ جیل میں قیدیوں کو موبائل فون پہنچانے کےلیے ملزمان کے ساتھیوں نے بلیوں کو خاص تربیت دے رکھی ہے جو کسی طرح جیل میں داخل ہو کر،

قیدیوں کو موبائل پہنچا دیتی ہیں۔قانون نافذ کرنے والے اداروں نے اسیروں تک موبائل پہنچنے کا یہ ’خفیہطریقہ‘ برسوں کی محنت کے بعد کھوج نکالا اور ایک بلی کو حراست میں لے لیا گیا جب کہ موبائل رکھنے والے قیدیوں سے بھی پوچھ گچھ جاری ہے۔ وزارت انصاف و قانون کی جانب سے ایک ویڈیو بھی جاری کی گئی ہے جس میں بلیوں کو موبائل فون لے جاتے دکھایا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں