قیمتوں میں اضافہ واپس لیا جائے، اقدام سے مہنگائی کا طوفان آئے گا، پنجاب اسمبلی میں قرار داد جمع

لاہور: (سنہرادور آن لائن) پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف سال نو کی پہلی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کرا دی گئی۔ قرارداد میں حکومت سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ فی الفور قیمتوں میں اضافہ واپس لیا جائے۔

حکومت کی جانب سے نئے سال کے آغاز پر پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کے خلاف پنجاب اسمبلی میں قرارداد جمع کرا دی گئی۔ تحریک انصاف کی رکن پنجاب اسمبلی سعدیہ سہیل رانا کی جانب سے جمع کرائی جانے والی قرارداد میں کہا گیا کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر کے حکومت نے عوام کو نئے سال کا مہنگائی کا تحفہ دیا ہے۔ قیمتوں میں اضافے سے مہنگائی کا طوفان آئے گا، اس اضافے سے غریب عوام پر براہ راست اثر پڑے گا۔

قرارداد میں پٹرولیم مصنوعات کی حالیہ قیمتوں میں اضافہ فی الفور واپس لینے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں