ماضی میں 58ٹوبی سے ترقی کا موقع ضائع ہوا: احسن اقبال

وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال کا کہنا ہے کہ ماضی میں 58ٹوبی کے ذریعے ترقی کا موقع ضائع کیا گیا، چینی صدرکے دورہ پاکستان سے سی پیک کو حقیقت کا روپ ملا۔

وزیرداخلہ احسن اقبال نے کراچی میں سی پیک کے حوالے سے منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے مزید کہا کہ خطےمیں اقتصادی راہداری سےپاکستان عالمی تجارت کامرکزبن جائےگا۔

انہوں نے کہا کہ 2013ء میں کراچی ٹارگٹ کلنگ اور بھتا خوری کا مرکز بنا ہوا تھا، جسے ان جرائم سے اب نجات مل گئی ہے، شہرِ قائد معاشی سرگرمیوں کا مرکز اور سرمایہ کاری کے لیے بہترین جگہ ہے۔

وزیر داخلہ کا کہنا ہے کہ دنیا تیزی سے تبدیل ہو رہی ہے، وژن 2025ء کےتحت 7 اہم شعبوں پرتوجہ مرکوزہے،معاہدےکےتحت پاکستان میں 29 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری آئی۔

احسن اقبال نے یہ بھی کہا کہ نوازشریف اور چین کے صد رنے دونوں ملکوں کے نئے سفر کا آغاز کیا، مربوط علاقائی روابط کے ذریعے نئی منڈیوں تک رسائی ملتی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں