مستونگ میں آپریشن، ایک دہشتگرد ہلاک، فوجی جوان شہید

بلوچستان کےعلاقےمستونگ میں خفیہ اطلاع پر ہونے والے سیکورٹی فورسز کے آپریشن میں کالعدم بی ایل اےکا ایک دہشت گرد ہلاک اور دو زخمی ہوگئے۔

فائرنگ کے تبادلے میں ایک جوان نے جام شہادت نوش کیا، شمالی وزیرستان میں ہونے والے آپریشن کے دوران اسلحہ و گولہ بارود کی بڑی تعداد برآمد کرلی گئی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سیکورٹی فورسز نے خفیہ اطلاع پر مستونگ کےعلاقے کابو میں کالعدم بی ایل اے کے دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کیا، فائرنگ کے دوران ایک دہشت گرد ہلاک اور دو زخمی ہوگئے، فائرنگ کے تبادلے میں ایک جوان شہید ہوگیا، آپریشن کے دوران اسلحہ و گولہ بارود کی بڑی تعداد برآمد ہوئی۔

آئی ایس پی آرکے مطابق سیکورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان کے علاقے شیرارہ الگاد میں بھی آپریشن کیا اور اسلحہ و گولہ بارود کی بڑی تعداد برآمد کرلی، پکڑے گئے اسلحہ میں سب مشین گن، رائفلز، پستولیں، گرینیڈ ،راکٹ لانچرز، مارٹر، لائٹ مشین گن سمیت مختلف نوعیت کا اسلحہ برآمد کیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں