مسلم لیگ ن کا اہم اجلاس جاتی امراء میں طلب

مسلم لیگ ن کا اہم اجلاس جاتی امراء میں طلب کرلیا گیا ہے جس میں شرکت کے لئے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی لاہور پہنچ گئے۔

ن لیگ کے انتہائی اہم اجلاس کی صدارت پارٹی قائد نواز شریف کریں گے جب کہ مسلم لیگ ن کے صدر میاں شہباز شریف بھی اجلاس میں شرکت کے لئے جاتی امراء میں موجود ہیں۔

اجلاس کے دوران ملکی سیاسی صورتحال اور آئندہ کی حکمت عملی پر تبادلہ خیال اور مشاورت کی جائے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں