ملتان سےپی ٹی آئی کے قافلوں کی لاہور روانگی کا سلسلہ جاری

ملتان میں پاکستان تحریک انصاف کے قافلوں کی لاہور روانگی کا سلسلہ کل سے جاری ہے ، آج بھی مختلف اوقات میں کارکن قافلوں کی صورت میں لاہور روانہ ہو رہے ہیں ۔

ملتان میں آج پاکستان تحریک انصاف کے کارکنوں کا قافلہ صبح 8 بجے قاسم پور کالونی سے روانہ ہوا جس میں 100 گاڑیاں شامل تھیں ۔

صبح 9 بجے پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء خالد خاکوانی کی قیادت میں ترین روڈ سے قافلہ روانہ ہوا ، ممبر صوبائی اسمبلی جاوید اختر انصاری کی قیادت میں ٹی چوک شاہ رکن عالم سے درجنوں گاڑیوں پر مشتمل قافلہ روانہ ہوا جبکہ ممبر قومی اسمبلی ملک عامر ڈوگر کی رہائش گاہ ڈیرہ اڈہ سے بسوں پر کارکنوں کا قافلہ روانہ ہوا ۔

کارکن اس موقع پر پرجوش نظر آئے ، قافلوں کی روانگی سے قبل کارکنوں کے لئے ناشتہ کا انتظام بھی کیا گیا تھا ، قافلوں میں پاکستان تحریک انصاف خواتین ونگ بھی شامل ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں