مین آف دی میچ کا کریڈٹ ٹیم کو جاتا ہے، رونالڈو

ماسکو: پرتگال کے لیجنڈ کھلاڑی کرسٹیانو رونالڈو نےفیفا ورلڈ کپ میں اسپین کیخلاف میچ میں اپنی ہیٹ ٹرک کا کریڈٹ پوری ٹیم کو دیا ہے اور کہا ہے کہ یہ سب کچھ ٹیم کی مجموعی کارکردگی کا حصہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ ظاہر ہے کہ میں بہت خوش ہوں۔ واضح رہے کہ ورلڈ کپ میں وہ ہیٹ ٹرک کرنے والے چوتھے کھلاڑی بن گئے ہیں اس میچ میں انہیں بہترین کھلاڑی کا ایوارڈ بھی دیاگیا۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ میرے کیریئر کا ایک اور سنگ میل ہے اور انتہائی خوبصورت لمحہ ہے لیکن اس سب کا کریڈٹ پوری ٹیم کو جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ خوشی اس وقت مزید بڑھ جاتی ہے جب میچ کے آخر میں اپنی ہارتی ہوئی ٹیم کیلئے گول کر کے میچ برابر کر کے مخالف کی امیدوں پر پانی پھیر دیا ہو۔

اپنا تبصرہ بھیجیں