میوزیکل اکیڈمیوں کا قیام ناگزیر ہے، سائرہ ارشد

گلوکارہ سائرہ ارشد نے کہا ہے کہ نئے ٹیلنٹ کو پروموٹ کرنے کیلئے ملک کے مختلف حصوں میں میوزیکل اکیڈمیوں کا قیام ناگزیر ہے۔ سینیئر گلوکاروں کو اپنے طور پر بھی اس کےلئے کردار ادا کرنا چاہئے۔ خصوصی گفتگو کرتے ہوئے سائرہ ارشد نے کہا کہ پاکستان کے پسماندہ علاقوں میں بے پناہ ٹیلنٹ موجود ہے لیکن پلیٹ فارم میسر نہ آنے کی وجہ سے یہ ٹیلنٹ آگے نہیں آ سکتا۔ حکومت کو چاہئے کہ اپنی سر پرستی میں ملک کے مختلف حصوں میں اکیڈمیاں قائم کرے جہاں پر اس ٹیلنٹ کو تربیت دی جا سکے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ سینیئر گلوکاروں کو بھی اپنے طور پر اس کےلئے کردار ادا کرنا چاہئے اور نئے ٹیلنٹ کو آگے لانے میں ان کی مدد کرنی چاہئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں