نئی دہلی: بھارت اور سری لنکا کا ٹیسٹ میچ کیوں روکنا پڑا؟

نئی دہلی: فضائی آلودگی یاسموگ کا مسئلہ صرف پاکستان میں ہی درپیش نہیں، بھارتی دارلحکومت فیروز شاہ کوٹلہ میں تو فضائی آلودگی کے باعث بھارت اور سری لنکا کے درمیان کھیلا جانے والا ٹیسٹ میچ کئی بارروکناپڑ گیا۔ سری لنکن کھلاڑی تو منہ پر ماسک پہن کرکھیلتے نظرآئے۔

بھارت اور سری لنکا کے درمیان ٹیسٹ میچ میں آج دوسرے سیشن کے دوران سری لنکن بالرلاہیرو گاماگے آلودہ موسم کی تاب نہ لاتے ہوئے مشکلات کا شکارنظر آئے تو امپائرز نے منٹ کیلئے کھیل روک دیا۔ بعد میں یچ دوبارہ شروع تو کیا گیا تو سری لنکا کے کھلاڑیوں نےپھر آلودگی کی شکایت کی۔

امپائر نے میچ دوبارہ روک دیا ۔ دونوں بار میچ 17 اور منٹ کے لیے رکا رہا۔ آخرکار دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں کے ساتھ مشاورت کی گئی اورٹیسٹ میچ پھر سے شروع کیا گیا۔ بھارتی کھلاڑی تو اس فضائی آلودگی کے عادی ہوں گے لیکن سری لنکن پلیئرزمنہ پر ماسک پہنے کھیلتے نظر آئے۔ کچھ کھلاڑی تو کھانستے بھی رہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں