نااہلی کیخلاف خواجہ آصف کی اپیل پر فیصلہ محفوظ

سپریم کورٹ آف پاکستان نے سابق وزیر خارجہ خواجہ آصف کی نااہلی کے خلاف اپیل پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔

سپریم کورٹ کے جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں جسٹس فیصل عرب اورجسٹس سجادعلی شاہ پرمشتمل تین رکنی بنچ نے کیس کی سماعت کی۔

اس موقع پر سپریم کورٹ نے اپنے ریمارکس میں کہا کہ اگر ہم کسی نتیجے پر پہنچ گئے تو آج ہی فیصلہ سنادیں گے۔

گزشتہ روز سپریم کورٹ نے سابق وزیرخارجہ خواجہ آصف کی تاحیات نااہلی سے متعلق کیس کی سماعت آج تک کیلئے ملتوی کر دی تھی۔

عدالت نے ریمارکس دئیے تھے کہ یہ ایک شخص کی تاحیات نااہلی کا معاملہ ہے، عدالت باریک بینی سے معاملے کا جائزہ لے گی۔

عدالت کی جانب سے مزید کہا گیا تھا کہ تاحیات نااہلی کے لے ٹھوس وجہ ہونی چاہیے، ٹیکس نظام میں امراء کیلئے جان بوجھ کر گنجائش چھوڑی گئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں