نواز شریف اور مریم نے وطن واپسی موخر کردی

لندن… سابق وزیر اعظم نواز شریف اور مریم نواز نے لندن سے وطن واپسی موخر کردی۔ فیملی ذرائع کے مطابق کلثوم نواز کی حالت بدستور تشویشناک ہے۔ ڈاکٹروں نے نواز شریف کو اہلیہ کے ساتھ زیادہ سے زیادہ وقت گزارنے کا مشورہ دیا ہے۔ نواز شریف کے صاحبزادے حسین نواز نے تصدیق کی کہ نواز شریف اور مریم نوز فی الحال وطن واپس نہیں جا رہے۔ لندن کے ہارلے اسٹریٹ کلینک میں زیرِ علاج کلثوم نواز بدستور وینٹی لیٹر پر ہیں۔ ڈاکٹروینٹی لیٹر ہٹانے یا نہ ہٹانے کا فیصلہ کل کریں گے۔ مریم نواز نے ٹوئٹر پر بیان میں عوام سے پھر دعاوں کی اپیل کی ہے۔ واضح رہے کہ اسلام آباد کی احتساب عدالت نے نواز شریف اور مریم نواز کو منگل کو طلب کر رکھا ہے ۔ ذرائع کے مطابق سابق وزیر اعظم عدالت میں پیش نہیں ہونگے ۔شریف فیملی کے وکلا حاضری سے استثنی کی درخواست دیں گے۔درخواست کے ساتھ کلثوم نواز کی میڈیکل رپورٹ اور ڈاکٹر کا خط بھی منسلک کیا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں