نواز شریف ایک فرد نہیں نظریئے کا نام ہے، شہباز شریف

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ نواز شریف ایک فرد کا نہیں ، نظریئے کا نام ہے ۔ ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ آج کا دن پاکستان اور پاکستانی قوم کیلئے ایک آزمائش کا دن ہے جب ایک عدالتی فیصلے کے تحت پاکستان کو ایٹمی دھماکوں کے ذریعے ناقابلِ تسخیر قوت بنانے والے ایک ایسے قومی رہنما کو ملک و قوم کی خدمت سے روک دیا گیا ہے جسے پاکستان کے عوام تین مرتبہ اپنا وزیراعظم منتخب کر چکے ہیں ۔

سپریم کورٹ کی طرف سے نواز شریف کے خلاف تاحیات نا اہلی کے فیصلے پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے محمد شہباز شریف نے کہا کہ نواز شریف محض ایک فرد کا نام نہیں،یہ ایک نظرئیے اور فلسفے کا نام ہے جس کی بنیادیں پاکستانی عوام کی خدمت ، آئین کی سربلندی اور ووٹ کی حرمت پر استوار ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں