نواز شریف کی پریس کانفرنس پر پی پی اور پی ٹی آئی کا ردعمل

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما نعیم الحق کا کہنا ہے کہ میاں صاحب کا الزام درست نہیں کہ ان کے لوگوں سے پارٹی چھڑوائی جارہی ہے،معزولی کے بعد میاں صاحب کی پارٹی تتر بتر ہے، ن لیگ چھوڑنے والوں کو ن لیگ کا مستقبل نظر نہيں آرہا ۔

نوازشریف کی پریس کانفرنس پر ردعمل دیتے ہوئے تحریک انصاف کے رہنما نعیم الحق نے کہا ہےکہ میاں صاحب کا ماضی تو منی لانڈرنگ سے بھر پور ہے ،اداروں کا حق ہوتاہے کہ اطلاع کی بنیاد پر تفتیش کی جائے۔

دوسری جانب پیپلزپارٹی کے رہنما قمر زمان کائرہ نے کہاکہ چیرمین نیب نے گناہ کیا کیا ، صرف ایک خبر کی تصدیق کا تو کہا، چیرمین نیب نے تصدیق کی بات کی کوئی ریفرنس تو نہیں بنادیا۔

نیب ریفرنس پر قمر زمان کائرہ نے کہاکہ نیب ریفرنس میں نوازشریف کا وکیل ہی معاملہ لمباکررہے ہیں ، ایک ایک گواہ پر آپ کا وکیل 15 ، 15 دن لگائے گا تو عدالت کیا کرے، میاں صاحب رونا دھونا چھوڑیں، اپنا کیس لڑیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں