نواز شریف کے بیان کی غلط تشریح کی گئی: وزیر اعظم

وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہےکہ نہ آرمی چیف، نہ نوازشریف کے کہنے پر وضاحت دے رہا ہوں، نواز شریف کے بیان کی غلط تشریح کی گئی۔

قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس کے بعد وزیراعظم نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے مزید کہا کہ نواز شریف نے نہ ایسی بات کی نہ ان کا ایسا مقصد تھا۔

انہوں نے کہا کہ نوازشریف اس بات پر آج بھی قائم ہیں کہ اپنی سرزمین کسی دوسرے ملک کےخلاف استعمال نہیں کی جائے گی۔

شاہد خاقان عباسی نے مزید کہا کہ نواز شریف نے ایسی بات نہیں کی کہ بھارت میں ممبئی حملوں کے لیے پاکستان سے کسی کو بھیجا گیا تھا۔

انہوں نے مزید کہا کہ شہبازشریف بھی نواز شریف کے ساتھ کھڑے ہیں ، ہم بھر پور تیاری کے ساتھ الیکشن میں جائیں گے اور جیتیں گے۔

وزیر اعظم نے یہ بھی کہا کہ نواز شریف کے بیان کی غلط تشریح اور غلط رپورٹنگ کی جارہی ہے، انہوں نے اپنے بیان میں کہیں نہیں کہا کہ ریاست نے اپنے لوگوں کو ممبئی بھجوایا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں