نیب نے حمزہ شہباز کو طلب کرلیا

قومی احتساب بیورو (نیب) نے وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کے صاحبزادے حمزہ شہباز کو صاف پانی کمپنی کرپشن کیس میں طلب کرلیا۔

نیب اعلامیے کے مطابق حمزہ شہباز کو صاف پانی کمپنی کرپشن کیس میں 18 مئی کو پیش ہونے کا حکم دیا ہے جبکہ نیب لاہور کی جانب سے ان کو نوٹس بھجوا دیا گیا۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز نیب لاہور نے شہباز شریف کو صاف پانی کمپنی کرپشن کیس میں 4 جون کو طلب کیا تھا۔

نیب حکام کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف سے صاف پانی کمپنی کیس کے حوالے سے پوچھ گچھ کی جائے گی۔

اس حوالے سے وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کو نیب کی جانب سے سوالنامہ بھی بھجوادیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں