نیواسلام آباد ایئرپورٹ، مسافروں کو 5 گھنٹے قبل پہنچنے کی ہدایت

قومی ایئر لائن پی آئی اے نے اپنے مسافروں کو پرواز سے پانچ گھنٹے قبل نیو اسلام آباد ایئرپورٹ پہنچنے کی ہدایت کردی۔

قومی ایئرلائن کی انتظامیہ کی جانب سے مسافروں کےلیے خصوصی ہدایات نامہ جاری کیا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ یہ فیصلہ ایئرپورٹ پرسیکورٹی چیکنگ اور گاڑیوں کی لمبی قطاروں کے باعث کیا گیا ہے۔

پی آئی اے کے مطابق نیو اسلام آباد ایئرپورٹ کے داخلی پوائنٹس پر سخت سیکورٹی چیکس کے نتیجے میں گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ جاتی ہیں جس کی وجہ سے مسافروں کو فلائٹ کے وقت سے 5 گھنٹے پہلے آنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں